• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

گلوکارہ کارڈی بی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

شائع June 28, 2021
گلوکارہ کے ہاں 2017 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
گلوکارہ کے ہاں 2017 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

امریکی پاپ گلوکارہ و اداکارہ 28 سالہ کارڈی بی نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

گلوکارہ کارڈی نے کے ہاں پہلا بچہ 3 جولائی 2017 کو ہوا تھا اور انہوں نے بچے کی پیدائش سے قبل دیرینہ دوست گلوکار آف سیٹ سے خاموشی سے شادی کرلی تھی۔

ستمبر 2020 میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ کارڈی بی نے شوہر آف سیٹ سے اختلافات کے باعث طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

تاہم پھر نومبر 2020 میں خبریں سامنے آئیں کہ گلوکارہ نے اختلافات ختم ہونے پر طلاق کی درخواست واپس لے لی۔

یہ بھی پڑھیں: کارڈی بی نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

دونوں کے درمیان شادی سے قبل ہی رومانوی تعلقات تھے، تاہم 2017 میں دونوں شادی کی اور اسی سال ان کے ہاں 3 جولائی کو بیٹی کلچر کیاری ( Kulture Kiari) کی پیدائش ہوئی تھی۔

شادی کے دو سال بعد دونوں میں مبینہ طور پر آف سیٹ کے دوسرے معاشقے کی خبروں کی وجہ سے اختلافات پیدا ہوئے تھے۔

کارڈی بی اور آف سیٹ نے 2017 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز
کارڈی بی اور آف سیٹ نے 2017 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز

شوہر کے دوسرے معاشقے کی خبریں آنے پر کارڈی بی نے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کی تھی مگر درخواس پر نومبر کے آغاز میں پہلی سماعت سے قبل ہی انہوں نے اسے واپس لے لیا تھا۔

اب انہوں نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور انہوں نے مذکورہ اعلان شوہر کے ساتھ ایوارڈ شو میں گانے پر پرفارمنس کے دوران کیا۔

پیپلز میگزین کے مطابق پہلے ہی چہ مگوئیاں تھیں کہ کارڈی بی حاملہ ہیں مگر حال ہی میں انہوں نے شوہر آف سیٹ سمیت دیگر گلوکاروں کے ساتھ ایوارڈز تقریب میں گانے پر پرفارمنس کے دوران اپنا بے بی بمپ ظاہر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ حاملہ ہیں۔

مزید پڑھیں: کارڈی بی نے طلاق لینے کا فیصلہ واپس لے لیا

پرفارمنس کے دوران کارڈی بی نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس میں ان کا بے بی بمپ عیاں تھا۔

ایوارڈز تقریب میں بے بی بمپ کو ظاہر کرنے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں بھی تصدیق کی کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

دونوں کو ایک تین سالہ بیٹی بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کو ایک تین سالہ بیٹی بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

دلچسپ بات یہ ہے کہ کارڈی بی نے اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق بھی ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران کی تھی۔

خیال رہے کہ کارڈی بی کے شوہر آف سیٹ کو گلوکارہ سے قبل دوسری پارٹنرز سے بھی تین بچے ہیں، جن میں سے سب سے بڑے بیٹے کی عمر 11 برس، دوسرے بیٹے کی عمر 6 برس جب کہ تیسری بچی کی عمر 6 برس ہے۔

ویب سائٹ ’دی تھنگز‘ کے مطابق آف سیٹ کے چاروں بچوں کی مائیں مختلف ہیں، ان کے چار بچوں میں سے ایک بچی کی ماں کارڈی بی ہیں، جن کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش بھی متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024