کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر گوادر نے ضلع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کاروباری مراکز صبح 8 سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے، کھیلوں کے میدان اور تفریحی مقامات مکمل بند رہیں گے جبکہ عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی کے ساتھ ساتھ ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، تاہم کھانا ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ بازاروں، مارکیٹوں و دیگر عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں