وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکورونا وائرس کی صورت حال پر بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 16 ہزار 975 ٹیسٹ کیے گئے اور 2 ہزار 153 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ مزید 7مریض انتقال کرگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 840 ہوگئی ہے جبکہ 621 مریض صحت یاب بھی ہوگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کووڈ کے 49 لاکھ 8 ہزار 697 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک 3 لاکھ 69 ہزار 228 مثبت آئے۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر صوبے میں کووڈ کے 3 لاکھ 24 ہزار 206 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت 39 ہزار 182مریض زیر علاج ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں