اسلام آباد: 18 سال سے کم عمر کے طلبہ جو بیرون ملک سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں ماڈرنا ویکسین لگوانے کی اجازت دی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں کہا کہ ویکسینیشن 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کے لیے ہے تاہم 16-18 سال کی عمر کے طلبہ جنہیں بیرون ملک تعلیم کے لیے جامعات میں جانا پڑتا ہے، انہیں ماڈرنا ویکسین دی جائے گی۔

این سی او سی کے ایک عہدیدار کے مطابق 18 سال سے کم عمر کے طلبہ کو ہیلپ لائن 1166 پر ایس ایم ایس ارسال کرکے رجسٹریشن کا عمل پورا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

تبصرے (0) بند ہیں