عائزہ خان کی اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ رپورٹ کرنے کی درخواست

اپ ڈیٹ 09 اگست 2021
اداکارہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا 
—فوٹو:انسٹاگرام
اداکارہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا —فوٹو:انسٹاگرام

پاکستان کی مقبول اداکارہ عائزہ خان نے مداحوں سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ رپورٹ کرنے کی درخواست کردی۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں جعلی اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مذکورہ درخواست کی تھی۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ 'اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں'۔

مزید پڑھیں: عائزہ خان اور سارہ خان کا علی رحمٰن کے ساتھ رومانوی ڈراما ’لاپتہ‘

عائزہ خان کی جانب سے جس ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا، جس پر ان کی تصویر موجود ہے اور وہ ویریفائیڈ بھی ہے۔

—فوٹو:انسٹاگرام
—فوٹو:انسٹاگرام

اداکارہ کے نام سے منسوب اکاؤنٹ کے ڈھائی لاکھ فالوورز تھے جس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

یہاں تک کہ اس جعلی اکاؤنٹ کے ہینڈل کا نام بھی عائزہ خان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ملتا جلتا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان کی درخواست کے بعد مذکورہ جعلی اکاؤنٹ اب ٹوئٹر پر موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان پھر سے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

خیال رہے کہ شوبز سمیت دیگر معروف شخصیات کے جعلی اکاؤنٹس بنائے جاتے رہے ہیں جن سے کچھ شخصیات نالاں ہیں۔

عائزہ خان ان دنوں 'لاپتہ' ڈرامے میں گیتی پرنسز نامی ایک ایسی خوبرو و چنچل لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں جو ٹک ٹاکر ہوتی ہیں۔

ڈرامے میں انہیں معروف ٹک ٹاکر مگر غریب گھرانے کی لڑکی کے طور پر دکھایا گیا ہے اور پہلی قسط میں ہی وہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایک مرد دکاندار کو بلیک میل کرتی دکھائی دی تھیں جس پر انہیں اور ڈرامے کی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں