ذیادہ کولڈ ڈرنکس پینے والے بچے ذیادہ بد دماغ ہوسکتے ہیں۔ فائل تصویر
ذیادہ کولڈ ڈرنکس پینے والے بچے ذیادہ بد دماغ ہوسکتے ہیں۔ فائل تصویر

ایک مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ وہ بچے جو سافٹ ڈرنکس ذیادہ پیتے ہیں ان میں تشدد اور ڈپریشن کی شرح ذیادہ ہوتی ہے۔ 

 پوری دنیا میں سب سے ذیادہ سافٹ ڈرنکس امریکہ میں پی جاتی ہے  جہاں ہر عمر اور طبقے کے افراد سمیت بہت چھوٹے بچے بھی کولڈڈرنکس اور سافٹ ڈرنکس سے لطف اُٹھاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بڑوں اور نو عمر افراد میں سافٹ ڈرنکس کے استعمال سے ڈپریشن، تشدد اور خودکشی کے خیالات تک پیدا ہوتے ہیں لیکن اس کا بہت چھوٹے بچوں میں تعلق ابھی تک تلاش نہیں کیا گیا تھا۔

لیکن اب ایک نئی سٹڈی میں چھوٹے بچوں میں سافٹ ڈرنکس کے استعمال اور ان کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے جس کی تفصیلات جلد ہی دی جنرل آف پیڈیاٹرکس میں شائع کی جائیں گے۔

کولمبیا یونیورسٹی کے میلمین سکول آف پبلک ہیلتھ کی ڈاکٹر شاکرہ سُگلیہ، یونیورسٹی آف ورمونٹ اور ہارورڈ سکول آف بپلک ہیلتھ اے مطالعے کے لئے تین ہزار بچوں کو دیکھا جن کی اوسط عمر پانچ سال تھی۔ امریکہ کے بیس بڑے شہروں سے تعلق رکھنے والے ان بچوں کی ماؤں کو بھی جوڑے کے طور پر اسٹڈی میں شامل کیا گیا جنہوں نے ماہرین کو بچوں میں کولڈ ڈرنکس یا سافٹ ڈرنکس پینے کے بارے میں آگاہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے بچے کے رویے اور برتاؤ کا ایک فارم بھی بھرا جس میں گزشتہ دو ماہ میں بچے کے رویے کی تفصیلات تھیں۔

ماہرین نے بتایا کہ 43 فیصد بچے دن میں ایک مرتبہ کولڈ ڈرنک پی رہے تھے جبکہ چار فیصد بچے دن میں چار مرتبہ سافٹ ڈرنکس استعمال کررہے تھے۔

واضح رہے کہ سافٹ ڈرنکس ( سوڈا) پینے والے بچوں میں غصہ، دستبرداری اور کسی بات پر توجہ نہ دینے کے رحجان ذیادہ پایا گیا ۔ اگرچہ ماں کی ڈپریشن، گھریلو جھگڑوں اور تشدد کا بھی اس مطالعے میں خیال رکھا گیا لیکن پھر بھی سافٹ ڈرنک ذیادہ پینے والے بچوں کا رویہ ذیادہ پرتشدد نکلا۔ اور روزانہ چار ڈرنکس پینے والے بچوں میں دیگر کے مقابلے میں چیزوں کو توڑنے، دوسروں سے لڑنے اور لوگوں پر حملہ کرنے  کا رحجان دوگنا تھا۔ سافٹ ڈرنکس نہ پینے والے بچوں کے مقابلے میں کسی چیز پر توجہ نہ دینے اور دستبرداری کا رویہ بھی بہت ذیادہ تھا۔

ڈاکٹر شُگلیہ نے کہا کہ جیسے جیسے سافٹ ڈرنکس کی تعداد بڑھتی ہے ویسے ویسے بچوں میں غصے والا رویہ بڑھتا جاتا ہے۔

 اگرچہ اس مطالعے کے بعد مزید تحقیق کی ضرورت ہے کیونکہ سافٹ ڈرنکس اور برتاؤ کے درمیان تعلق کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم بچوں میں سافٹ ڈرنکس کو محدود یا بالکل ختم کرنے سے بچوں میں چڑ چڑاپن اور ڈپریشن کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں