لنکڈن میں فری لانسرز کے لیے نیا بہترین فیچر متعارف

28 اکتوبر 2021
لنکڈن میں پہلی بار فری لانسرز کو یہ سہولت فراہم کر رہی ہے — فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
لنکڈن میں پہلی بار فری لانسرز کو یہ سہولت فراہم کر رہی ہے — فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

لنکڈن دنیا بھر میں پروفیشنل افراد کی سب سے بڑی ویب سائٹ تسلیم کی جاتی ہے، جسے لوگ اپنا پروفیشنل نیٹ ورک بڑھانے یا اس پر نوکری کی تلاش کرتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے زیرملکیت پلیٹ فارم میں اب فری لانسر کے لیے بھی نئے مواقع دستیاب ہوسکیں گے۔

لنکڈن کی جانب سے فری لانسرز کو نئی ملازمت کے مواقعوں تک رسائی میں مددگار نئے فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے۔

سروس مارکیٹ پلیس نامی اس فیچر کے بیٹا ورژن کی آزمائش کچھ عرصے سے امریکا میں ہورہی تھی اور اب اسے دنیا بھر کے لیے فری لانسرز کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اس فیچر سے صارفین فری لانسر یا پراجیکٹ پروائڈرز کو دریافت کرسکیں گے۔

اس فیچر میں 250 جاب کیٹیگریز میں فری لانسرز کے لیے مواقع دستیاب ہوں گے۔

فری لانسرز اور پراجیکٹ پروائڈرز ایک دوسرے کو سرچ فنکشن کے ذریعے یا پراجیکٹ کیٹیگریز میں دریافت کرسکیں گے، جس میں تمام پراجیکٹس کی وضاحت مکمل تفصیل سے کی جائے گی۔

ان می ندلچسپی لینے والے فری لانسرز اور پراجیکٹ پروائڈرز میسجز کے ذریعے رابطہ کرکے مزید تفصیلات حاصل کرسکیں گے اور معاملہ طے ہونے پر ایک دوسرے کو 5 اسٹار سسٹم کے ذریعے ریٹ کرسکیں گے۔

سروس مارکیٹ پلیس لنکڈن کے پروفائنڈر ٹول پر مبنی ہے جسے کمپنی نے 2020 میں متعارف کرایا تھا۔

لنکڈن کا یہ فیچر فری لانس پلیٹ فارمز جیسے Fiverr اور اپ ورک کے مقابلے پر پیش کی گیا ہے جبکہ اس کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کے دوران دنیا میں ملازمتوں کے حوالے سے پائے جانے والے نئے رویوں کو اپنانا بھی ہے۔

سروس مارکیٹ پلیس کی آزمائش فروری 2021 میں شروع ہوئی تھی اور امریکا میں اب تک 20 لاکھ افرد اس کا حصہ بن چکے ہیں۔

اس ٹول کے لیے ابھی سروس کی جانب سے کوئی فیس چارج نہیں ہوگی مگر مستقبل قریب میں ایسا ہوسکتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں