کیا یہ واقعی دنیا کا سستا ترین اسمارٹ فون ہے؟

31 اکتوبر 2021
جیو فون نیکسٹ — فوٹو بشکریہ ریلائنس
جیو فون نیکسٹ — فوٹو بشکریہ ریلائنس

گوگل اور ریلائنس جیو نے دنیا کا 'سستا ترین' اسمارٹ فون جیو فون نیکسٹ متعارف کرا دیا ہے۔

دونوں کمپنیوں کی جانب سے اس فون کو پیش کرنے کا اعلان جون 2021 میں کیا گیا تھا اور اب جاکر اسے متعارف کرایا گیا۔

اس کم قیمت اسمارٹ فون میں پرگتگی او ایس موجود ہے جو اینڈرائیڈ کا آپٹمائزڈ ورژن ہے جس میں پلے اسٹور کے ذریعے ایپس تک رسائی ہوگی۔

کمپنی کے مطابق یہ فون 4 نومبر سے آن لائن اور ریٹیل شراکت داروں کے پاس دستیاب ہوگا۔

یہ 4 جی فون ہے جس کو کمپنی کی جانب سے دنیا کا سستا ترین فون قرار دیا گیا ہے۔

اس فون میں ریڈ الاؤڈ اور لینگوئج ٹرانسلیشن جیسے فیچر آن اسکرین ٹیکسٹ کے لیے دیئے گئے ہیں۔

فون کا کیمرا اسنیپ چیٹس لینسز سے لیس ہے جبکہ وائس فرسٹ فیچرز بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

فون میں 5.45 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے کورننگ گلاس 3 پروٹیکشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 13 میگا پکسل ایچ ڈی آر سپورٹ فراہم کرتا ہے جبکہ 8 میگا پکسل کیمرا سیلفی کے لیے دیا گیا ہے۔

3500 ایم اے ایچ بیٹری، کوالکوم کا کواڈ کور کیو ایم 215 پراسیسر، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج فون میں موجود ہے، اسٹوریج میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ ڈوئل سم فون ہے جس کی قیمت 87 ڈالرز (لگ بھگ 15 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

کمپنیوں کی جانب سے بھارت سے باہر فون کی دستیابی کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ گوگل نے جولائی 2020 میں ریلائنس کمپنی میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر گوگل نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ جیو کے ساتھ مل کر سستے اسمارٹ فون کی تیاری پر کام کیا جائے گا۔

گوگل کا کہنا تھا کہ اسے توقع پے کہ جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری سے اسمارٹ فونز کو زیادہ افراد تک پہنچانے میں مدد ملے گی، خاص طور پر بھارت میں جہاں بہت کم افراد کو انٹرنیٹ اور اسمارٹ فونز تک رسائی حاصل ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں