آئی فون 13 سیریز اب پاکستان میں دستیاب

05 نومبر 2021
اس بار بھی 4 نئے آئی فونز متعارف کرائے گئے — فوٹو بشکریہ ایپل
اس بار بھی 4 نئے آئی فونز متعارف کرائے گئے — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل کے آئی فون 13 سیریز کے 4 فونز ستمبر کے وسط میں متعارف کرائے گئے تھے اور اب لگ بھگف 2 ماہ بعد یہ پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔

آئی فون 13 منی، آئی فون 13، آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس پاکستان میں ایپل کے اتھارائز ڈسٹری بیوٹر Mercantile Pacific کی جانب سے پیش کیے جارہے ہیں۔

اس سال ایپل کی جانب سے آئی فون 13 منی اور آئی فون 13 کے 64 جی بی اسٹوریج والے ورژن ختم کیے گئے جبکہ پرو ماڈلز میں ایک ٹی بی اسٹوریج کو پہلی بار دیا گیا۔

سب آئی فونز اے 15 بائیونک پراسیسر سے لیس ہیں اور کمپنی کے مطابق اس کی کارکردگی گزشتہ سال کے اے 14 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔

پاکستان میں ان فونز کی قیمتیں درج ذیل ہیں:

آئی فون 13 منی

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

اس کا 128 جی بی اسٹوریج والا فون ایک لاکھ 84 ہزار روپے، 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2 لاکھ 7 ہزار روپے جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والا فون 2 لاکھ 48 ہزار روپے میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

آئی فون 13

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

آئی فون 13 کا 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2 لاکھ 6 ہزار روپے، 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2 لاکھ 24 ہزار روپے جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والا فون 2 لاکھ 72 ہزار 500 روپے میں خریدا جاسکے گا۔

آئی فون 13 پرو

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

آئی فون 13 کا 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2 لاکھ 56 ہزار روپے، 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2 لاکھ 72 ہزار روپے، 512 جی بی اسٹوریج والا فون 3 لاکھ 23 ہزار روپے اور ایک ٹی بی اسٹوریج والا آئی فون 3 لاکھ 69 ہزار روپے میں فروخت ہوگا۔

آئی فون 13 پرو میکس

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

اس کا 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2 لاکھ 94 ہزار روپے، 256 جی بی اسٹوریج والا فون 3 لاکھ 12 ہزار روپے، 512 جی بی اسٹوریج والا فون 3 لاکھ 55 ہزارروپے اور ایک ٹی بی اسٹوریج والے ماڈل کے لیے 3 لاکھ 99 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں