• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am

اسکوئڈ گیم کے مزید 2 سیزن کی تیاری کی تصدیق

شائع December 30, 2021
اسکوئڈ گیم کا ایک منظر
اسکوئڈ گیم کا ایک منظر

اسکوئڈ گیم 2021 کی دنیا کی مقبول ترین ٹی وی سیریز رہی جس کو نیٹ فلیکس پر اکتوبر میں ریلیز کیا گیا تھا۔

اسکوئڈ گیم کے مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ابھی یہ کھیل ختم نہیں ہوا۔

سیریز کے رائٹر اور ڈائریکٹر ہوانگ ڈونگ ہیوک نے کورین میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نہ صرف نیٹ فلیکس کے ہٹ شو کا سیکنڈ سیزن تیار کریں گے بلکہ تیسرے سیزن پر بھی کام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا 'میری سیزن 2 کے ساتھ ساتھ سیزن 3 کے لیے نیٹ فلیکس سے بات کررہا ہوں، ہم کسی بھی وقت حتمی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں'۔

شو کے دوسرے سیزن کی تصدیق ڈائریکٹر نے نومبر میں کرتے ہوئے کہا تھا 'یقیناً دوسرا سیزن ہوگا، جو اس وقت میرے ذہن میں ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے سیزن میں مرکزی کردار کی کہانی جاری رہے گی یعنی وہ جو اس جان لیوا ٹورنامنٹ کو جیتنے مین کامیاب ہوا۔

مگر سیزن 1 کے اختتام پر وہ کردار گیم کو روکنے کے لیے تیار نظر آتا تھا۔

ڈائریکٹر نے یہ بھی بتایا کہ دوسرے سیزن میں گیم چلانے والے فرنٹ مین پر توجہ مرکوز کی جاسکتی ہے۔

ابھی نئے سیزن کو ریلیز کرنے کی تاریخ نہیں بتائی گئی تو مداحوں کو کچھ عرصے تک انتظار کرنا ہوگا۔

ڈائریکٹر نے ماضی میں بتایا تھا کہ انہوں نے شو کی منصوبہ بندی ایک دہائی قبل شروع کی تھی مگر یہ تو واضح ہے کہ نیٹ فلیکس انہیں دوسرے سیزن کے لیے مزید 10 سال تک انتظار کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

واضح رہے کہ اسکوئڈ گیم پاکستان میں نیٹ فلیکس پر دیکھے جانے والے سرفہرست 10 شوز کی فہرست میں 15 ہفتوں سے موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024