بھارت: شادی کی تقریب کے دوران کنویں میں گرنے سے 13 خواتین ہلاک

اپ ڈیٹ 17 فروری 2022
بھارت میں فروری 2018 میں شادی کی تقریب کے دوران دیوار گرنے سے ہلاکتیں ہوئی تھیں — فائل/فوٹو: اے ایف پی
بھارت میں فروری 2018 میں شادی کی تقریب کے دوران دیوار گرنے سے ہلاکتیں ہوئی تھیں — فائل/فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے شمالی ریاست اترپردیش میں شادی تقریب کے دوران حادثاتی طور پر کنویں میں گرنے سے 13 خواتین اور لڑکیاں ہلاک ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے کوشنگر میں سیمئر پولیس افسر نے بتایا کہ متاثرہ خواتین لوہے کی سلیب پر بیٹھی ہوئی تھی جس سے کنویں کو ڈھانپ دیا گیا تھا اور وہ بیٹھ گیا۔

مزید پڑھیں: بھارت: شادی ہال کی دیوار گرنے سے 23 افراد ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ ‘متاثرہ خواتین نیچے گریں اور ملبے میں دب گئیں’۔

رپورٹ کے مطابق خواتین اور بچے اپنے گاؤں میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے جمع تھے۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کرتے ہوئے اسے دلخراش قرار دیا۔

نریندر مودی نے کہا کہ ‘مقامی انتظامیہ ہر ممکن مدد کے لیے مصروف ہے’۔

بھارت میں شادیوں میں شرکت کرنے والے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے جہاں بڑی تعداد میں مہمان اور پرتکلف تقریبات کئی روز تک جاری رہتی ہیں۔

اس سے قبل 2017 میں شمال مغربی ریاست راجستھان میں شادی میں شریک 24 افراد آندھی کے دوران دیوار گرنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔

انسپکٹر جنرل پولیس نے بتایا تھا کہ ‘شادی ہال کی دیوار آندھی کی وجہ گر گئی اور ہلاک ہونے والوں میں 4 بچے اور 8 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ریسکیو کا کام جاری ہے’۔

راجستھان میں فروری 2018 میں ایک ہوٹل میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں شادی کی تقریب میں شامل 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مقامی عہدیداروں نے بتایا تھا کہ راجستھان کے شہر بیاوار میں واقع ہوٹل میں رات گئے گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا اور بدترین آگ لگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہلاک افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں