• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

نواز شریف کے ساتھ ظلم کی وجہ سے پارٹی صدارت سونپی گئی، امانت واپس لوٹا رہا ہوں، شہباز شریف

شائع May 18, 2024
وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ہم ملک کو مشکلات سے نکالیں گے
—فوٹو:ڈان نیوز
وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ہم ملک کو مشکلات سے نکالیں گے —فوٹو:ڈان نیوز

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے ساتھ ظلم کی وجہ سے پارٹی صدارت مجھے سونپی گئی تھی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف اور آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج کا دن میرے لیے بہت قابل اطمینان ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ ظلم کی وجہ سے پارٹی صدارت مجھے سونپی گئی تھی، نواز شریف کے ساتھ ظلم کرکے انصاف کے پرخچے اڑائےگئے، قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف کو امانت واپس لوٹا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے فیصلہ کیاتھا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنائیں گے اور کرکے دکھایا، افواج پاکستان کے ساتھ ملکر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، کراچی میں دوبارہ امن قائم کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں اقتدار سنبھالتے ہی میں نے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرکے قوم کو اندھیروں سےنکالا، نواز شریف ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، نوازشریف ہی قوم کو دوبارہ متحد کرسکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ہم ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024