صدر مملکت، وزیر اعظم و اہم شخصیات کی جانب سے شب برات کی مبارک باد

اپ ڈیٹ 18 مارچ 2022
شب برات کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا—فائل فوٹو: آن لائن
شب برات کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا—فائل فوٹو: آن لائن

صدر مملکت، وزیر اعظم، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر سمیت اہم سیاسی، سماجی، اسپورٹس اور شوبز شخصیات نے شب برات کے موقع پر ملک و قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت کے ٹوئٹر ہینڈل سے شب برات کے موقع پر جاری پیغام میں عارف علوی نے پوری امت مسلمہ اور قوم کو مبارک باد پیش کی۔

صدر مملکت کی ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ عبادت کی اس رات میں اللہ ہم سب کو معاف فرمائے۔ اللہ پاکستان کو امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی نصیب فرمائے۔

ان کی طرح وزیر اعظم عمران خان نے بھی امت مسلمہ اور قوم کو شب برات کی مبارک باد پیش کی گئی۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ قوم اور امتِ مسلمہ کو شبِ برات مبارک! اللہ پاک ہم پر رحم فرمائیں اور ہمیں امن و خوشحالی سے نوازیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی امت مسلمہ اور قوم کو شب برات کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو نے اپنی ٹوئٹ میں عوام سے اپیل کی کہ وہ دعائوں کی خصوصی شب میں ملک و قوم کے تحفظ، سلامتی اور ترقی کے لیے بھی خصوصی دعا کریں۔

ان کی طرح مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی شب برات کے موقع پر ملک و قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اللّہ کریم اس پاک رات کی تمام خصوصی رحمتیں ہم سب پہ نازل فرمائے اور ہمارے پیارے وطن کی خیر فرمائے۔

سیاستدانوں کی طرح سماجی و اسپورٹس شخصیات سمیت شوبز شخصیات نے بھی شب برات کے موقع پر ملک و قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی شب برات کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے مداحوں کو دعائوں میں یاد کرنے کی اپیل بھی کی۔

کرکٹر وہاب ریاض نے بھی دعائوں کی رات کی مناسبت سے ملک و قوم اور مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ان سے اپیل کی کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو بھی دعائوں میں یاد رکھا جائے۔

کرکٹر فواد عالم نےبھی شب برات کے موقع پر مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دعائوں میں یاد رکھنے کی اپیل کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں