رئیل می 9 کا 4 جی ماڈل متعارف

09 اپريل 2022
— فوٹو بشکریہ رئیل می
— فوٹو بشکریہ رئیل می

مارچ میں رئیل می 9 فائیو جی کو متعارف کرایا گیا تھا اور اب کمپنی نے اس کا 4 جی ماڈل پیش کردیا ہے۔

درحقیقت کیمرا سیٹ اپ کے لحاظ سے رئیل می 9 کا 4 جی ورژن 5 جی ماڈل سے زیادہ بہتر ہے۔

دونوں ایک دوسرے سے مختلف فونز ہیں، جیسے رئیل می 9 فورجی میں اسنیپ ڈراگون 680 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 5 جی ماڈل میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 810 پراسیسر موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

نئے فون میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔

مگر اس فون کی ایک خاص بات ورچوئل ریم کا فیچر بھی ہے جس سے 5 جی بی ورچوئل ریم کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہے اور یہ فون دل کی دھڑکن کی جانچ پڑتال بھی کرسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می 9 فورجی میں 6.5 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ سے لیس ہے جبکہ گوریلا گلاس 5 پروٹیکشن فراہم کیا گیا ہے۔

رئیل می 9 میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

5 جی ماڈل کے مقابلے میں اس نئے فون میں سب سے بڑا فرق کیمرا سیٹ اپ کا ہے۔

اس فون کے بیک پر مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے (5 جی ماڈل میں 48 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے) جس کے لیے سام سنگ کا نیا ایچ ای 6 سنسر استعمال کیا گیا ہے۔

رئیل می نے اسے پرو لائٹ کیمرے کا نام دیا گیا ہے کیونکہ سابقہ سنسرز کے مقابلے میں نیا سنسر 123 فیصد زیادہ لائٹ جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

اس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی موجود ہیں۔

رئیل می 9 فورجی کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

اس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 210 ڈالرز (39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم والا ورژن 225 ڈالرز (41 ہزارپاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں