آنر پلے 6 ٹی اور 6 پلے ٹی پرو متعارف

09 اپريل 2022
— فوٹو بشکریہ آنر
— فوٹو بشکریہ آنر

آنر نے 2 نئے مڈرینج 5 جی اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

آنر پلے 6 ٹی اور پلے 6 ٹی پرو کو کمپنی نے ایک ورچوئل ایونٹ کے دوران پیش کیا۔

آنر پلے 6 ٹی میں 6.7 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 13 میگا پکسل جبکہ 2 میگا پکسلز کے 2 کیمرے اس کے ساتھ دیئے گئے ہیں۔

پلے 6 ٹی — فوٹو بشکریہ آنر
پلے 6 ٹی — فوٹو بشکریہ آنر

ڈیوائس میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج میجک یو آئی 5.0 سے کیا گیا ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ فاسٹ چارجنگ سپورٹ نہیں دی گئی۔

اس فون کی قیمت 1199 چینی یوآن (35 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جبکہ 1399 یوآن (40 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل خریدنا ممکن ہوگا۔

اس کے مقابلے میں 6 ٹی پرو میں بھی 6.7 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے مگر اس میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

فون کے اندر ڈیمینسٹی 810 پراسیسر موجود ہے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

فون کے بیک پر کیمرا سیٹ اپ آئی فون 12 اور آئی فون 13 سے ملتا جلتا ہے۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

فون کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل کیمرام وجود ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج میجک یو آئی 5.0 سے کیا گیا ہے جبکہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری 40 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔

اس فون کا 128 جی بی ماڈل 1399 یوآن (40 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 1599 یوآن (46 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں