• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am

مریم نواز کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر خواتین پر زور مذمت کریں، وزیراعظم

شائع May 20, 2022
سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر نے عمران خان کے بیان کی مذمت کی—فائل/فوٹو: ڈان نیوز
سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر نے عمران خان کے بیان کی مذمت کی—فائل/فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جلسے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے متعلق نامناسب الفاظ پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات نے مذمت کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ‘بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پر زور مذمت کریں، کم ظرفی کے اظہار سے ملک اور قوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے’۔

مزید پڑھیں: پشاور میں کور کمیٹی اجلاس میں مارچ کی تاریخ کا فیصلہ کریں گے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ ‘مسجد نبویﷺ کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت وتکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے’۔

وزیراعظم نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ ‘تاریخ کا پہلا شخص ہے جو ایک جماعت کے سربراہ کے طور پر بدتہذیبی کے اس پاتال میں جا گرا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘قوم بنانے نکلے تھے اور قوم کے اخلاق کو ہی بگاڑ دیا، انا للّٰہ وانا الیہ راجعون’۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘جن عزت داروں کے گھروں میں مائیں بہنیں ہوں وہ اس طرح کی زبان نہیں استعمال کرتے، خدارا اس سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جائیں، مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، یہی پیغام بی بی شہید چھوڑ کر گئی ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘کاش اب بھی کوئی چیف جسٹس کو پرسنل آبزرویشن کا خط لکھے اور وہ نوٹس لیں’۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ‘ملتان جلسہ میں عمران خان نے مریم نواز شریف صاحبہ کے خلاف جو اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی ہے اس نے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے.ایک شخص جو خود کو مقبول لیڈر کہتا ہے اسے بات کرنے کی بھی تمیز نہیں ہے’۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خاں نے عمران خان کے خطاب پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘عمران خان زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے تم قوم کی بیٹی مریم نواز شریف کے بارے میں جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کر رہے ہو’۔

انہوں نے کہا کہ ‘عمران خان وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کرسی پر 4 سال گند پھیلاتا رہا، ملک کی معیشت، عوام کو تباہ کرنے والے عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا، عمران نیازی صرف مریم نواز کی نہیں پورے پاکستان کی بیٹیوں کی توہین کر رہا ہے’۔

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ ‘عمران خان نے مریم نواز شریف کے بارے میں جو غلط زبان استعمال کی قابل افسوس ہے اور گند کی طرح ہے جو پی ٹی آئی اور ان کے ہینڈلرز نے پاکستان کی مرکزی سیاست میں متعارف کروائی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘عمران خان اور ان کے پیروکار شرافت سے محروم ہیں’۔

صحافی مہر تارڈ نے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کا مریم نواز سے متعلق بیان انتہائی غلط ہیں، انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے اور میں کسی حجت کے اس کی مذمت کرتی ہوں۔

قبل ازیں ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز کی جانب سے تقریر میں ان کا نام لینے پر تنقید کرتےہوئے سخت زبان استعمال کی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

qet May 21, 2022 01:37pm
She is no saint. In the business of trading insult what do you expect? Imran may be after power to do something but PPP & PLMn are after money.

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024