سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی سن لو، ملک اور اداروں کی خاطر چپ ہوں۔

لبرٹی چوک لاہور میں کارکنان سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ’میں وہ پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں جو آزاد ملک ہو، آزاد ملک کے لیے طاقتور فوج چاہیے، فوج کمزور ہوتی ہے تو ملک کی آزادی چلی جاتی ہے، اس لیے ڈی جی آئی ایس آئی صاحب، ہماری تعمیری تنقید ہوتی ہے جو آپ کی بہتری کے لیے کرتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں اور آپ کی بات کا جواب دے سکتا ہوں، لیکن میں یہ نہیں چاہتا کہ میرے ملک کے ادارے کمزور ہو۔‘

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں