• KHI: Fajr 4:15am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:21am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:16am Sunrise 4:58am
  • KHI: Fajr 4:15am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:21am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:16am Sunrise 4:58am

کینسر کے مرض میں مبتلا اداکار فردوس جمال کیلئے وزیراعظم کا ایک کروڑ روپے کا چیک

شائع December 29, 2022
— فائل فوٹو: فیس بُک
— فائل فوٹو: فیس بُک

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے نامور اداکار فردوس جمال کو کینسر کے علاج کے لیے حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک دے دیا۔

معروف فنکار خالد عباس ڈار نے ڈان کو بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک امیر مقام نے فردوس جمال کو ان کی رہائش گاہ پارک ویو سوسائٹی پہنچ کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت فنکار برادری کو امدادی رقم دینے کا فیصلہ کیا۔

خالد عباس ڈار نے کہا کہ فردوس جمال نے کینسر کے علاج کے لیے حکومت سے مدد نہیں مانگی تھی لیکن وزیر اعظم کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک دینا ان کی جانب سے رحم دلی پر مبنی اقدام ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنے والد میں کینسر کی تشخیص کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرے والد کا کینسر کا علاج شوکت خانم میں ہورہا ہے‘، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

حکومت کی جانب سے امدادی چیک ملنے پر انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 1 جون 2024
کارٹون : 31 مئی 2024