یورپ میں کساد بازاری کے رجحان میں کمی کے بعد سرمایہ کاروں نے اچانک واپسی شروع کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا آغاز کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں کساد بازاری چند ہفتے قبل تک بغیر رکاوٹ کے جاری تھی مگر اب وہ رجحان تبدیل ہوگیا ہے اور سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ، کرنسی اور بانڈز میں پیسے رکھنا شروع کردیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موسم سرما اور کثیر مقدار میں گیس کی دستیابی کا مطلب ہے کہ علاقے میں بجلی کا بحران اور آسمان کو چھونے والے توانائی بلز کم ہوں گے اور اس کے علاوہ چین بھی تیزی سے اپنی معیشت کھول رہا ہے جو یورپ کی برآمدات پر مبنی معیشت کو سہارا ملنے کا اشارہ ہے۔

بوفا گلوبل ریسرچ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کاروں نے تقریباً ایک سال میں یورپین ایکوئٹی فنڈز میں پیسے جمع کرائے ہیں۔

سرمایہ کاروں کی طرف سے پیسے رکھنے کے بعد مارکیٹ میں مثبت رجحان پیدا ہوا ہے جہاں 2011 کے بعد سے یورو کرنسی میں ڈالر کے مقابلے میں تین ماہ کا سب سے بڑا 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

جنیوا مین قائم لومبرڈ اوڈیئر کے شعبہ معاشیات کے سربراہ سیمی چار نے کہا کہ یورپین گیس کی قیمتوں میں یہ بہت بڑا اقدام ہے جس سے آؤٹ لک میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے، یہ تاثر بدترین قسم کی کمی سے ممکنہ طور پر کساد بازاری سے بچنے کی طرف منتقل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منفی رجحان دیکھنا مشکل ہے، چاہے وہ سرمایہ کاری کے درجے کے بانڈز ہوں، ایکوئٹیز ہوں یا یورو تمام مثبت خبریں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سرمایہ کار یورپین ایکوئٹیز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

ری ایفنیٹو کے اعداد و شمار کے مطابق قدری لحاظ سے یورپی بلیو چپس کی تقریباً 13 کے بلندی پر لین دین ہو رہی ہے، اس کے مقابلے میں 500 ایس اینڈ پی کے لیے تقریباً 20 کے تناسب سے یہ 7 پوائنٹ پریمیم 1.5 کی پانچ سالہ اوسط سے کافی زیادہ ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یورپی حصص امریکا کے مقابلے میں تاحال کمزور ہیں۔

گزشتہ سال ستمبر میں یورو 20 سال کی کم ترین 0.9528 فیصد اضافے سے ڈالر کے مقابلے 15 فیصد بڑھ گیا جہاں چند تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یورو میں مزید اضافہ ہوگا۔

نومورا ایف ایکس اسٹریٹجسٹ اردن روچیسٹر نے کہا کہ یورو تیزی سے بحالی کی طرف جا رہا ہے، ان کی بینک کو توقع ہے کہ جنوری کے آخر تک یورو ڈالر کے مقابلے میں 1.10 ڈالر تک پہنچے گا جبکہ سال کے آخر تک یہ 1.16 ڈالر فی یورو ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق کارپوریٹ کریڈٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے، یورپی کارپوریٹ کریڈٹ کے انڈیکس میں اس سال اس کی پیداوار میں تقریباً 50 بیس پوائنٹس کی کمی دیکھی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں