• KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm
  • KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm

’پٹھان‘ پہلے ہی ہفتے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی

شائع January 30, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انتہاپسند ہندوؤں کے تنازعات اور احتجاج کے باوجود بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرنے والی پہلی بولی وڈ فلم بن گئی۔

’پٹھان‘ پہلے دن ہی 100 کروڑ کرنے والی پہلی بھارتی فلم بنی تھی جب کہ فلم نے پہلے ہی دو دن میں سوا دو ارب روپے کماکر کئی نئے ریکارڈ بنائے تھے۔

فلم کو انتہاپسند ہندوؤں کی سخت تنقید کے باوجود بھارت سمیت دنیا بھر کی 8 ہزار سینما اسکرینز پر 25 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا۔

شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم دنیا بھر کی ریکارڈ 8 ہزار اسکرینز پر ریلیز ہونے والی بھی پہلی فلم بنی تھی اور اب فلم نے پہلے ہی ہفتے 542 کروڑ یعنی 5 ارب 42 کروڑ روپے کی کمائی کرکے نیا اعزاز حاصل کرلیا۔

بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق ’پٹھان‘ 28 جنوری کے اختتام تک 280 کروڑ روپے کمائے، جس کے بعد فلم نے اتوار 29 جنوری کو ریکارڈ کمائی کرکے پہلے ہی ہفتے 542 کروڑ روپے کی کمائی کرلی۔

ریکارڈ کمائی کے ساتھ ’پٹھان‘ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی بھارتی فلم بھی بن گئی۔

پٹھان 30 جنوری تک ہر وقت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دسویں بھارتی فلم بن گئی—اسکرین شاٹ
پٹھان 30 جنوری تک ہر وقت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دسویں بھارتی فلم بن گئی—اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں ریکارڈ کمائی کے ساتھ شاہ رخ خان کی فلم ہر وقت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست میں دسویں نمبر پر آگئی اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے تک وہ ابتدائی نمبروں تک پہنچ جائے گی۔

’بولی وڈ ہنگامہ‘ کے مطابق 542 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ ’پٹھان‘ ہر وقت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست میں 30 جنوری تک 10 ویں نمبر تک پہنچ گئی تھی۔

سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز عامر خان کی ’دنگل‘ کو حاصل ہے جب کہ دوسرے نمبر پر سلمان خان کی ’بجرنگی بھائی جان‘ تیسرے نمبر پر عامر خان کی ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ اور چوتھے نمبر پر بھی عامر خان کی فلم ’پی کے‘ موجود ہے۔

سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پانچویں بھارتی فلم ’سلطان‘ ہے جب کہ چھٹے نمبر پر رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ ہے، ساتویں نمبر پر ’پدماوت‘، آٹھویں نمبر پر ’ٹائیگر زندہ ہے‘، نویں نمبر پر ’دھوم تھری‘ اور دسویں نمبر پر ’پٹھان‘ ہے۔

یوں بھارت کی ہر وقت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ 10 فلموں میں سے 8 فلمیں مسلمان اداکاروں کی ہیں، صرف دو فلمیں ’پدماوت‘ اور ’سنجو‘ ہندو اداکاروں کی ہیں۔

سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 10 بھارتی فلموں میں عامر خان، تین سلمان خان اور ایک شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024