چمن: کمپاؤنڈ میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

07 مارچ 2023
اسلحہ اور گولہ بارود ایک کمپاؤنڈ میں چھپایا گیا تھا—فائل فوٹو: رائٹرز
اسلحہ اور گولہ بارود ایک کمپاؤنڈ میں چھپایا گیا تھا—فائل فوٹو: رائٹرز

سیکیورٹی فورسز نے چمن کے سرحدی قصبے میں بھاری مقدار میں خود کش جیکٹس، اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے کر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے چمن میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی اور ایک کمپاؤنڈ میں چھپا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔

سیکورٹی حکام کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں 10 خود کش جیکٹس، 15 ٹینک شکن بارودی سرنگیں، تیار آئی ای ڈیز، 10 ڈیٹونیٹرز، 64 سرکٹس، 140 اینٹی پرسنل لینڈ مائنز، 7 مارٹر شیل، 105 فیوزز، 230 الیکٹرک ڈیٹونیٹرز اور 18 ریموٹس شامل تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے بلوچستان کے سرحدی علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کے لیے اسلحہ اور گولہ بارود چھپایا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دیے۔

تبصرے (0) بند ہیں