• KHI: Asr 5:12pm Maghrib 7:18pm
  • LHR: Asr 4:55pm Maghrib 7:03pm
  • ISB: Asr 5:04pm Maghrib 7:13pm
  • KHI: Asr 5:12pm Maghrib 7:18pm
  • LHR: Asr 4:55pm Maghrib 7:03pm
  • ISB: Asr 5:04pm Maghrib 7:13pm

اوپیک ممالک کی آئل سپلائی میں کمی سے صارفین کو نقصان پہنچ سکتا ہے، عالمی توانائی ایجنسی

شائع April 14, 2023 اپ ڈیٹ April 15, 2023
برینٹ کروڈ فیوچر  10 سینٹ یا 0.12 فیصد کم ہوکر 85.99 ڈالرفی بیرل پر آگیا— فائل فوٹو: رائٹرز
برینٹ کروڈ فیوچر 10 سینٹ یا 0.12 فیصد کم ہوکر 85.99 ڈالرفی بیرل پر آگیا— فائل فوٹو: رائٹرز

مغربی ممالک کے توانائی کے نگراں ادارے کی جانب سے اس انتباہ کے بعد کہ اوپیک پلس پروڈیوسرز کی طرف سے اعلان کردہ پیداوار میں کمی تیل کی سپلائی میں مزید کمی کا باعث بن سکتی ہے اور صارفین کو نقصان پہنچا سکتی ہے پیٹرول کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر 10 سینٹ یا 0.12 فیصد کم ہوکر 85.99 ڈالرفی بیرل پر آگیا جب کہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر (ڈبلیو ٹی آئی) 9 سینٹ یا 0.11 فیصد کم ہوکر 82.07 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

دونوں معاہدوں کو گزشتہ مہینے بینکنگ بحران پر تشویش کو کم کرنے اور پیٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز کی تنظیم (اوپیک) اور روس کی سربراہی میں دیگر تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کے ایک گروپ جسے اوپیک پلس کہا جاتا ہے کے پیداوار کم کرنے کے حیرت انگیز فیصلے کے درمیان مسلسل چوتھے ہفتے کے فائدے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

برینٹ کی قیمت میں ایک فیصدجبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں ہفتہ وار 1.7 فیصد اضافے کی توقع ہے۔

اوپیک نے جمعرات کو 1.16 ملین بیرل یومیہ (بی پی ڈی) کی پیداوار میں کمی کے پس منظر کے حصے کے طور پر موسم گرما میں تیل کی طلب میں کمی کے خطرات کی نشاندہی کی۔

جمعہ کو اپنی بینچ مارک ماہانہ رپورٹ میں عالمی توانائی ایجنسی (آئی ای اے ) نے کہا کہ اوپیک پلس کے فیصلے سے صارفین اور عالمی معاشی بحالی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

آئی ای اے نے اپنی ماہانہ آئل رپورٹ میں کہا کہ بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان صارفین کے بجٹ پر اب مزید بوجھ پڑے گا، یہ صورتحال معاشی بحالی اور شرح نمو کے لیے کوئی اچھا اشارہ نہیں ہے۔

آئی ای اے نے کہا کہ اس نے سال کے آخر تک عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں یومیہ 400,000 بیرل کی کمی کا اندازہ لگایا ہے جس میں اوپیک پلس ممالک کے باہر سے مارچ میں شروع ہونے والی پیداوار میں 1.4 ملین کی کمی کے مقابلے میں 1.4 ملین کے متوقع اضافے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ اس کے ساتھ ہی عالمی تیل کی طلب 2023 میں 2 ملین بیرل یومیہ اضافے کے ساتھ ریکارڈ 101.9 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی جس کی وجہ چینی کھپت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جون 2024
کارٹون : 31 مئی 2024