• KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:44am Sunrise 6:05am
  • ISB: Fajr 4:49am Sunrise 6:12am
  • KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:44am Sunrise 6:05am
  • ISB: Fajr 4:49am Sunrise 6:12am

کبھی ’آئٹم سانگ‘ میں پرفارمنس کی پیش کش مسترد نہیں کی، آمنہ الیاس

شائع May 16, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی آئٹم گانوں میں پرفارمنس کی پیش کش کو مسترد نہیں کیا۔

آمنہ الیاس ماضی میں بائیوگرافی فلم ’چوہدری‘ میں ’آتش‘ جیسے آئٹم سانگ پر بھی پرفارمنس کر چکی ہیں، علاوہ ازیں وہ دیگر فلموں میں بھی ڈانس پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کر چکی ہیں۔

ماضی میں اطلاعات تھیں کہ انہوں نے فلم ’باجی‘ کے آئٹم سانگ میں پرفارمنس کرنے کی پیش کش مسترد کی تھی، تاہم اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کبھی ایسی پیش کش کو مسترد نہیں کیا۔

آمنہ الیاس ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ انہوں نے ’باجی‘ فلم میں آئٹم سانگ میں پرفارمنس کی پیش کش مسترد نہیں کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہیں پہلے ’باجی‘ میں صرف آئٹم سانگ کے لیے کاسٹ کیا جانا تھا، تاہم بعد ازاں انہیں فلم کی مرکزی کاسٹ میں شامل کرلیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے آئٹم گانے میں پرفارمنس کی پیش کش کو مسترد نہیں کیا تھا۔

اسی پروگرام میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ماڈلنگ کیریئر کے لیے تعلیم لازمی نہیں، البتہ ماڈلنگ کرنے والے شخص کا قد لمبا ہونا چاہیے، وہ صحت مند جسامت کے مالک ہوں۔

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں واضح کیا کہ ریمپ پر واک کرتے وقت ماڈل اس لیے سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں کہ ریمپ پر واک کرنے کا اصول ہے کہ ماڈلز کو مسکرانا نہیں اور ان پراپنی جسامت کو بھی زیادہ متحرک دکھانے پر پابندی ہوتی ہے۔

آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ماڈلز کو ریمپ پر اس لیے سنجیدہ رہنے کی ہدایات کی جاتی ہیں تاکہ واک دیکھنے والے افراد کی تمام توجہ ماڈلز کے لباس پر رہے۔

شادی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مختصر بتایا کہ وہ ایسے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی جو ’نون لیگیا‘ نہ ہو۔

بچپن کا ایک قصہ سناتے ہوئے آمنہ الیاس نے بتایا کہ جب وہ اور ان کے بھائی کم عمر تھے تو اپنے خالو کی موٹر سائیکل چرا کر اسے چلایا کرتے تھے۔

ماڈل و اداکارہ نے ایک اور قصہ بیان کیا کہ جب وہ ایک فلم فیسٹیول کے لیے ابوظبی گئیں تو وہاں پرتعیش ہوٹل میں رہائش کے دوران رات کو انہیں ’سلیپ پیرالائز‘ ہوگیا، یعنی ان کا جسم سُن ہوگیا اور انہیں ایسا لگا کہ شاید کوئی ان کے اوپر چڑھ کر ان کا گلا دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔

آمنہ الیاس کے مطابق کچھ ہی سیکنڈ میں ان کی پوری جان نکل گئی اور انہوں نے اس وقت قرآنی آیات پڑھ کر خود کو محفوظ بنایا اور پھر اسی کمرے سے نکل گئیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے بتایا کہ ریمپ پر واک کرنے کے دوران وہ متعدد بار گری ہیں اور ایک بار وہ خطرناک طریقے سے گر گئی تھیں اور ان کے پاؤں پر ایک سال تک چوٹ کے نشانات رہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024