• KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:25am Sunrise 6:52am
  • ISB: Fajr 5:33am Sunrise 7:02am
  • KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:25am Sunrise 6:52am
  • ISB: Fajr 5:33am Sunrise 7:02am

مظفر گڑھ میں 3 بہنوں کا سفاکانہ قتل، لاشیں خالی مکان سے برآمد

شائع July 18, 2023
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فوری فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے— فوٹو: محمد علی
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فوری فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے— فوٹو: محمد علی

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں بےدردی سے قتل کی گئی 3 کم عمر بہنوں کی لاشیں ان کے گھر کے قریب سے برآمد ہوئیں۔

اس موقع پر یہ واضح نہیں ہے کہ قاتل ایک سے زیادہ تھے یہ نہیں۔

مظفر گڑھ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) سید حسنین حیدر نے بتایا کہ پولیس کو پیر کو اطلاع ملی تھی کہ تھرمل کالونی سے تین بہنیں لاپتا ہو گئی ہیں، جس کے بعد سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکیوں کے اہل خانہ سے اطلاع ملنے کے فوری بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا اور متاثرین کے گھر کے قریب خالی مکان سے تین لاشیں برآمد ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس شواہد اکٹھا کر رہی ہے اور امید ظاہر کی کہ بہت جلد مجرموں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

لاشیں برآمد ہونے سے قبل پولیس کو جمع کروائی جانے والی رپورٹ، جس کی نقل ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے پاس موجود ہے، میں متاثرین کے بھائی نے بتایا کہ ان کی دو بہنیں تقریباً 5 بجے تھرمل کالونی میں نزدیکی پارک کھیلنے کے لیے گئیں اور واپس نہیں آئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بعد ازاں، ایک اور بہن اریشہ دونوں لاپتا بہنوں کو تلاش کرنے گئی لیکن وہ بھی واپس نہ لوٹی۔

اپنی درخواست میں انہوں نے پولیس سے درخواست کی کہ ان کی بہنوں کی تلاش کے لیے جامع سرچ آپریشن کیا جائے کیونکہ ان کی اپنے طور پر تلاش سے ان کا پتا نہیں چل سکا۔

پولیس نے اب تک واقع کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج نہیں کی ہے، تفتیش کار اب بھی شواہد جمع کر رہے ہیں اور بیانات ریکارڈ کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا نوٹس

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ڈیرہ غازی خان کے علاقائی پولیس افسر (آر پی او) سے رپورٹ طلب کر لی۔

محسن نقوی نے پولیس کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لواحقین کو انصاف کی فوری فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

بیان کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 10 دسمبر 2024
کارٹون : 9 دسمبر 2024