سینئر اداکار نعمان مسعود نے اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کبھی نہیں لگا کہ ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے، ’اپنی والدہ کے انتقال کی وجہ سے کراچی چھوڑدیا کیونکہ یہاں ان کی ان گنت یادیں ہیں‘۔

نعمان مسعود کئی دہائیوں سے ٹی وی ڈراموں میں کرتے آتے ہیں، انہوں نے کئی نامور ڈراموں میں والد کا کردار ادا کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی والدہ کا انتقال 2020 میں ہوا تھا۔

اداکار نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں وہ اپنی مرحوم ماں کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوکر رو پڑے۔

اپنی والدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے نعمان مسعود نے کہا کہ ان کی والدہ کینسر کی آخری اسٹیج پر تھیں، اسپتال میں انہوں نے بہت تکلیف دہ دن گزارے ، والدہ 4 ماہ اسپتال میں داخل تھیں، جب بھی ان سے ملنے جاتا تو کبھی ان کی گردن، اور کبھی گردوں میں پائپ لگے ہوتے تھے، کبھی ڈاکٹرز کہتے تھے کہ ان کے پھیپھروں میں پانی بھر گیا ہے۔

نعمان مسعود نے کہا کہ والدہ نے اسپتال میں انتہائی تکلیف دہ دن گزارے، والدہ میں بہت زیادہ حوصلہ تھا، انہوں نے جس طرح وہ گزارت میں شاید ایک دن بھی نہ گزار سکوں۔

اداکار نے کہا کہ انہیں کبھی نہیں لگا کہ ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے، ’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرے آس پاس ہے، میں ان کی قبر کی زیارت کرتا ہوں، لیکن پھر بھی مجھے محسوس نہیں ہوتا کہ میری والدہ قبر میں ہیں کیونکہ میں ان کی موجودگی کو اپنے اردگرد محسوس کرتا ہوں، ہاں میں نماز میں اس کے لیے دعا ضرور کرتا ہوں۔

اس دوران نعمان مسعود اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوئے اور آبدیدہ ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی والدہ کے انتقال کی وجہ سے کراچی چھوڑا کیونکہ یہاں ان کی ان گنت یادیں ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں