پاکستان نے فٹبال میں نئی تاریخ رقم کردی، پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں کامیاب

17 اکتوبر 2023
ابتدائی کامیابی کے بعد میزبان ٹیم نے اب فٹ بال  کے 2026 کے دوسرے راؤنڈ کے لیے پیش رفت کرلی ہے: پاکستان کرکٹ
ابتدائی کامیابی کے بعد میزبان ٹیم نے اب فٹ بال کے 2026 کے دوسرے راؤنڈ کے لیے پیش رفت کرلی ہے: پاکستان کرکٹ

پاکستان نے کمبوڈیا کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہارون حمید خان کا 68ویں منٹ میں کیا گیا گول کمبوڈیا اور پاکستان کے درمیان فرق ثابت ہوا۔

ابتدائی کامیابی کے بعد میزبان ٹیم نے اب فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اناڈولو ایجنسی‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم کو دوسرے مرحلے کے گروپ جی کے میچ میں اب سعودی عرب، اردن اور تاجکستان کا سامنا کرے گی۔

ایجنسی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ کسی گول کے بغیر بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔

فٹبال میں یہ فتح ملک میں انٹرنیشنل فٹ بال کی واپسی سے مطابقت رکھتی ہے جہاں انٹرنیشنل فٹبال کی ملک میں 8سال بعد واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2015 میں پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ لاہور میں افغانستان کے خلاف کھیلا تھا، اس کے بعد دو ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں دونوں نے اپنی ہوم لیگز نیوٹرل گراؤنڈ پر کھیلے تھے۔

خیال رہے کہ یمن کے خلاف 2018 کے ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کوالیفائر کو لاہور میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بحرین منتقل کر دیا گیا تھا۔

اسی طرح 2022 کے ایڈیشن میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن میں جاری اتار چڑھاؤ کے سبب کمبوڈیا کے خلاف ہوم لیگ بھی دوحہ منتقل کر دیا گیا تھا۔

کمبوڈیا نے بالآخر پاکستان کے خلاف 4-1 کا اسکور بنا کر فتح حاصل کی تھی۔

میچ کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی اور آج کے میچ کو ’فٹ بال کی کامیابی‘ قرار دیا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کمبوڈیا اور پاکستان کی ٹیموں کی کارکردگی کی تعریف کی اور زور دیا کہ فٹ بال کو عوامی سطح پر مقبولیت حاصل ہے اور پاکستان بھر میں ہمیشہ فٹبال سے محبت کی جاتی ہے۔

انہوں نے کھیل کے میدان میں سیاسی مداخلت پر بھی تنقید کی۔

تبصرے (0) بند ہیں