پرتھ ٹیسٹ پہلا روز: آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف عمدہ آغاز، 5 وکٹوں پر 346 رنز بنالیے

اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2023
ڈیوڈ وارنر نے شان دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 164 رنز بنائے — فوٹو: کرک انفو ایکس
ڈیوڈ وارنر نے شان دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 164 رنز بنائے — فوٹو: کرک انفو ایکس
ڈیوڈ وارنر نے شان دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 164 رنز بنائے — فوٹو: کرک انفو ایکس
ڈیوڈ وارنر نے شان دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 164 رنز بنائے — فوٹو: کرک انفو ایکس

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے پہلے دن کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنالیے ہیں۔

دو میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان کپتان پیٹ کمنز نے مہمان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلوی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، ڈیوڈ وارنر نے شان دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 164 رنز بنائے اور وہ عامر جمال کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ وارنر کے سوا کوئی آسٹریلوی کھلاڑی نصف سنچری تک اسکور نہیں کرسکا۔

عثمان خواجہ 41 رنز، مارنس لبوشین 16، اسٹیون اسمتھ 31 جبکہ ٹریوس ہیڈ 40 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر مچل مارش 15 اور ایلس کیری 14 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

قومی ٹیم کی جانب سے عامر جمال نے 2، شاہین آفریدی، خرم شہزاد اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ لی۔

پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑیوں عامر جمال اور خرم شہزاد نے ڈیبیو کیا، میچ سے قبل انہیں قومی ٹیم کی ٹیسٹ کیپ دی گئیں، سینئر کھلاڑیوں حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے انہیں کیپس دیں۔

مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ٹیسٹ کیریئر میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، وہ اپنا 50واں میچ کھیل رہے ہیں، میچ سے قبل کپتان شان مسعود نے سابق کپتان کو خصوصی کیپ پیش کی۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: شان مسعود (کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال خرم شہزاد

آسٹریلیا: پیٹ کمنز (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیون اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، مچل اسٹارک، ایلکس کیری، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں