پشاور کے علاقے داودزئی میں رات گئے فائرنگ سے ایک طالب علم قتل اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے بتایا کہ واقعہ راہزنی ہے یا دیگر معاملات ہوسکتے ہیں، تمام زاویوں سے دیکھ رہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشن کاشف عباسی نے بتایا کہ واقعہ سے متعلق جیو فینسنگ کا آغاز کردیا ہیں، مزید کہا کہ طالب علم کے اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مقتول دوستوں کے ہمراہ گھر جارہا تھا کہ مبینہ رہزنوں نے مزاحمت پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 طالب علم زخمی ہوگئے، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم مقتول دانش ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ دیگر 2 زخمیوں میں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

طالب علم کے قتل کے خلاف طلبہ تنظموں نے پشاور یونیورسٹی روڈ کو بند کردیا، جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

طلبہ نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں