• KHI: Fajr 4:15am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:21am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:16am Sunrise 4:58am
  • KHI: Fajr 4:15am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:21am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:16am Sunrise 4:58am

کراچی: این اے 248 سے حافظ نعیم الرحمٰن کے کاغذات نامزدگی منظور

شائع December 30, 2023
الیکشن میں شب خون مارا گیا، ہماری اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوچکا ہے —فوٹو: ڈان نیوز
الیکشن میں شب خون مارا گیا، ہماری اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوچکا ہے —فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے حلقہ این اے 248 سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق میئر کراچی نعمت اللہ خان کے دور میں ترقی ہوئی،کراچی گزشتہ کئی برس سے ترقی کے حوالے سے پیچھے رہ گیا ہے ، مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) الیکشن سے پہلے ملتے ہیں اور بعد میں بھول جاتے ہیں، بلدیاتی الیکشن میں شب خون مارا گیا، ہماری اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو صرف انتخاب کے دوران ہی کراچی یاد آتا ہے ، مسلم لیگ (ن) کبھی ایم کیو ایم تو کبھی کسی اور پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوکر غائب ہوجاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جون 2024
کارٹون : 31 مئی 2024