پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 15‘ کی آخری قسط میں پروگرام کو الوداع کہتے ہوئے بولی وڈ لیجنڈی اداکار امیتابھ بچن جذباتی ہوگئے۔

امیتابھ بچن کی جانب سے جذباتی الوداعی پیغام کے بعد مداح کشمکش میں مبتلا ہیں کہ شو کی 23 سال سے میزبانی کرنے والے بولی وڈ لیجنڈ کیا ہمیشہ کے لیے میزبانی چھوڑ کر جارہے ہیں یا وہ صرف اس سیزن کو الوداع کہہ رہے ہیں؟

بھارتی ویب سائٹس کے مطابق کچھ روز مقبول ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے 15ویں کی آخری قسط نشر ہوئی تھی، شو کے پہلے سیزن سے ہی امیتابھ بچن اس کی میزبانی کررہے ہیں۔

پروگرام انتظامیہ کی جانب سے شئیر کیے گئے آخری قسط کے پرومو میں امیتابھ بچن کو آبدیدہ دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے پرومو میں کہا کہ ’دیوی اور سجنو، اب ہم جا رہے ہیں اور کل سے یہ اسٹیج اب نہیں سجے گا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اپنوں سے یہ کہنا کہ کل سے ہم نہیں آئیں گے، یہ کہنے کی ہمت بھی نہیں ہوتی اور دل بھی نہیں چاہتا، میں اس اسٹیج سے آخری بار سب کو خدا حافظ کہتا ہوں‘۔

پرومو دیکھ کر مداح پریشان ہو گئے کہ اور قیاس آرائیاں پھیلنا شروع ہوگئیں کہ آیا مشہور اداکار موجودہ سیزن کو الوداع کہہ رہے ہیں یا شو سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔

کئی لوگوں کو دعویٰ کیا کہ اداکار اپنی بڑھتی عمر کی وجہ سے پروگرام سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں، جبکہ کچھ مداحوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ٹی وی شو کے اگلے سیزن 16 میں امیتابھ بچن کے بیٹے ابھشیک بچن میزبانی کریں گے۔

تاہم اس حوالے سے امیتابھ بچن نے ابھی تک کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا۔

’کون بنے گا کروڑ پتی‘ انڈین ٹیلی ویژن گیم شو ہے جو برطانوی پروگرام ’Who Wants to Be a Millionaire?‘ پر نقول پر شروع کیا گیا تھا۔

’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا پہلا سیزن پہلی بار 2000 میں نشر کیا گیا تھا جس کے بعد یہ بھارت سمیت پاکستان میں بھی کافی مقبول ہوا تھا۔

اس شو میں عام شہریوں اوربعض اوقات بولی اداکاروں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے جس میں ان سے مختلف شعبہ سے متعلق سوال کیے جاتے ہیں اور ہر سوال میں 4 آپشن بھی دیے جاتے ہیں، سوال کا درست جواب دے کر پیسے کماتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں