• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm

سگریٹ نوشی کی عادت سے چھٹکارا پانا آسان، ڈاکٹرز نے حل بتا دیا

شائع January 1, 2024
فضائل فوٹو۔کینوا
فضائل فوٹو۔کینوا

اگر آپ بھی اس نئے سال 2024 میں تمباکو نوشی سے چھٹکارا پانے کا عہد کررہے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سائٹیسین نامی دوا کھانے سے انسان سگریٹ نوشی کی عادت کو ختم کرنے میں دو گنا زیادہ کامیاب ہوسکتا ہے۔

تمباکوشی سے چھٹکارا پانا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں، دنیا میں کئی لوگ اس بُری عادت سے کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن نیکوٹین کی شدید طلب انہیں ایسا کرنے میں ناکام کردیتی ہے۔

اگرچہ کئی لوگ تمباکونوشی چھوڑنے کے لیے ویپنگ (الیکٹرانک یا ای سیگریٹ) کا استعمال کرتے ہیں، البتہ ارجنٹائن کے ڈاکٹرز نے سائٹیسین cytisine نامی دوا دریافت کی ہے جو نیکوٹین کی طلب کو آہستہ آہستہ ختم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

یہ ایک قدرتی طور پر پایا جانے والا مادہ ہے جو لیبرنم کے بیجوں میں پایا جاتا ہے، تمباکو نوشی کی طلب ختم کرنے والے افراد کی مدد کے لیے ڈاکٹرز نے اس پر تحقیق کی ہے۔

یہ تحقیق ارجنٹائن کے ڈاکٹرز نے کی ہے جس کے نتائج ایڈکشن نامی جرنل میں شائع کیے گئے ہیں۔

سائٹیسین نامی دوائی وسطی اور مشرقی یورپ میں کئی سالوں سے استعمال ہو رہی ہے، حالانکہ یہ امریکا سمیت بیشتر ممالک میں قابل رسائی نہیں ہے، تاہم اس دوا کو حال ہی میں برطانیہ میں ریگولیٹری منظوری ملی ہے اور توقع ہے کہ یہ دوا اس ماہ کے آخر میں امریکا میں دستیاب ہوں گی، تاہم پاکستان میں یہ دوا ابھی دستیاب نہیں ہے۔

ارجنٹائن میں محققین نے 12 کنٹرول ٹرائلز کا تجزیہ کیا، جس میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی کامیابی کی شرح کا موازنہ کیا گیا جو سائٹسائن، پلیسبو، ویرینیک لائن کا استعمال کرتے ہیں۔

محققین کو معلوم ہوا کہ لوگوں کو تمباکو نوشی چھوڑنے میں مدد کرنے میں سائٹسائن کی دوا دیگر ادویات سے دوگنا زیادہ موثر تھیں۔

برطانیہ میں گزشتہ 50 سالوں میں سگریٹ نوشی میں نمایاں کمی کے باوجود کئی لوگوں کی اموات کی یہ بنیادی وجہ ہے، رائل سوسائٹی فار پبلک ہیلتھ کے مطابق برطانیہ میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ لوگ سگریٹ نوشی کی وجہ سےموت کےمنہ چلے جاتے ہیں۔

اس کےعلاوہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے زیرقیادت ایک مطالعے میں تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ای سگریٹ اور سائٹسائن 100 میں سے تقریباً 14 افراد کو سگریٹ نوشی کی عادت ختم کرنے میں مددگار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جون 2024
کارٹون : 31 مئی 2024