پاکستان کو آسٹریلیا میں لگا تار 17ویں ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی، پاکستان ٹیم 1995 کے بعد سے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی۔

کینگروز کی سرزمین پر قومی ٹیم ٹیسٹ میچ جیتنا ہی بھول گئی، پاکستان نے آسٹریلیا میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ نومبر 1995 میں جیتا تھا اس کے بعد سے پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں جیتنا دور کی بات کوئی ٹیسٹ میچ ڈرا بھی نہ کرسکی۔

1999 میں پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں کلین سوئپ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

2004 اور 2005 میں بھی پاکستان کو تین صفر سے وائٹ واش ہار ملی ۔

2009-2010 میں پاکستان ٹیم سڈنی ٹیسٹ جیتنے کے قریب پہنچی مگر پھر 36 رنز سے ہار گئی اور ایک اور کلین سوئپ شکست ہوگئی۔

2016-2017 میں بھی قومی ٹیم کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی۔

2019 کے دونوں ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز سے مات دی۔

اب 2023-24 کے تمام ٹیسٹ میچز میں بھی پاکستان ٹیم کو شکست کے سوا کچھ نہ ملا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں