فلم، ٹیلیوژن اور تھیٹر کے سینئر اداکار خالد بٹ کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

خالد بٹ کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد 11 جنوری کو خالق حقیقی سے جا ملے تھے، ان کے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے اظہار افسوس کیا تھا۔

خالد بٹ کی نمازجنازہ میں شوبز کی نامور شخصیات سمیت سیاسی و سماجی افراد اور عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔

خالد بٹ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1970 کی دہائی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کیا تھا۔

فلموں میں ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ وہ فلموں میں کام بھی کرتے رہے۔

اگرچہ خالد بٹ نے فلموں سمیت تھیٹر میں بھی خوب کام کیا لیکن ٹی وی ڈراموں میں اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

ان کے مشہور ڈراموں میں لال عشق، جیون گر، خئی اور لنڈا بازار شامل ہیں، ان کے علاوہ بھی خالد بٹ نے متعدد ٹی وی ڈراموں، تھیڑ اور فلموں میں اداکاری کی تھی اور حکومت نے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں