• KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:32am Sunrise 7:01am
  • KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:32am Sunrise 7:01am

پشاور: نجی ہسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

شائع January 14, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) کے قریب نجی ہسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس پر ریسکیو اہلکاروں کی کوششوں سے قابو پالیا گیا۔

ڈان نیوز نے ریسکیو 1122 کے حوالے سے بتایا کہ آگ نجی شیرین شاہ ہسپتال کی چوتھی منزل پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، جو پھیل کر تیسری منزل تک جاپہنچی تھی۔

آگ سے متاثرہ منزل پر پھنسے 3 مریضوں کو بحفاظت بالائی منزل پر منتقل کردیا گیا اور 3 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی کوششوں سے جلد ہی ہسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

تاہم عمارت میں بڑے پیمانے پر دھواں موجود ہے جسے ختم کرنے کے لیے اسموک ایجکٹرز استعمال کیے جارہے ہیں۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں حصوں میں عمارت کو سرچ اور کلیئر کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 دسمبر 2024
کارٹون : 7 دسمبر 2024