اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی نیب کیس میں جیل ٹرائل کےخلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل

20 جنوری 2024
جمعرات کو جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس میں کہا تھا کیس اب آئندہ دستیاب بینچ کے سامنے لگے گا—فائل فوٹو: اےا یف پی
جمعرات کو جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس میں کہا تھا کیس اب آئندہ دستیاب بینچ کے سامنے لگے گا—فائل فوٹو: اےا یف پی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قومی احتساب بیورو (نیب) کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے چھٹی پر جانے کے باعث بینچ تبدیل ہوا ہے، نئے بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری شامل ہیں۔

یہ دو رکنی بینچ 22 جنوری بروز پیر کو نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف کیس پر سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس میں کہا تھا کیس اب آئندہ دستیاب بینچ کے سامنے لگے گا، جمعرات کو جسٹس میاں گل حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فریقین کو نوٹس بھی جاری کیے تھے۔

اس روز سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں