• KHI: Maghrib 7:23pm Isha 8:52pm
  • LHR: Maghrib 7:09pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:20pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:23pm Isha 8:52pm
  • LHR: Maghrib 7:09pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:20pm Isha 9:04pm

’شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق ہوچکی ہے‘

شائع January 20, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک کے اہل خانہ نے سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق کی تصدیق کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوچکی ہے، یاد رہے کہ دونوں کے درمیان پہلے ہی علیحدگی کی خبریں وائرل ہوگئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان کے اہل خانہ نے بتایا کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ دوستی اور میل ملاپ سے ناخوش تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے طلاق کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی انکشاف ہوا کہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی میں شعیب ملک کے اہل خانہ نے شرکت نہیں کی، شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر ناخوش ہے، کرکٹر کے خاندان کو ثنا جاوید سے شادی کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا۔

یاد رہے کہ آج (20 جنوری 2024 کو) شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی تصاویر شئیر کرکے دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے کیپشن میں لکھا ’الحمد للہ‘۔

دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ دوسری شادی ہے، شعیب ملک کی پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔

شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے طلاق کی افواہیں

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں اور شوبز ویب سائٹس نے مستند ذرائع کا حوالہ دیے بغیر ان کے درمیان اختلافات کی خبریں دی تھیں۔

کئی ماہ سے طلاق کی افواہیں گردش کرنے کے بعد دونوں نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے نہ تصدیق کی اور نہ تردید کی ہے۔

تاہم اس دوران شعیب ملک متعدد بار ثانیہ مرزا کا نام لیتے ہوئے ان کی تعریف کرچکے ہیں۔

ایک انٹرویو میں وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ نہ صرف ان کے اور ثانیہ مرزا بلکہ پوری دنیا کے جوڑوں کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اور شاید ہی کوئی ایسا شادی شدہ جوڑا ہے جن کے درمیان کبھی اختلافات نہ ہوتے ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2024
کارٹون : 15 جون 2024