• KHI: Maghrib 7:18pm Isha 8:46pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:41pm
  • ISB: Maghrib 7:14pm Isha 8:56pm
  • KHI: Maghrib 7:18pm Isha 8:46pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:41pm
  • ISB: Maghrib 7:14pm Isha 8:56pm

ہمارے فنکاروں نے بھارت کے ذریعے ہی پاکستان کا نام روشن کیا، جنید خان

شائع January 30, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکار جنید خان کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان، عاطف اسلم، فواد خان اور علی ظفر جیسے فنکاروں نے بھارت کے ذریعے ہی پاکستان کا نام روشن کیا۔

جنید خان حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ اپنی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے امیشا پٹیل کے ہمراہ وائرل ہونے والی تصاویر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں بھارتیوں کا ایونٹ تھا، جس میں انہیں بھی مدعو کیا گیا اور انہیں اتنی ہی عزت دی گئی، جتنی بھارتی فنکاروں کو دی گئی۔

انہوں نے امیشا پٹیل کو بہترین شخصیت کی مالک خاتون قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر لوگوں کی تنقید کو بلاجواز قرار دیا۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کا بھارتی سینما اور شوبز شخصیات کے ساتھ گہرا تعلق ہے، اسے پسند بھی کرتے ہیں اور اس پر تنقید بھی کرتے ہیں۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ لیکن دونوں ممالک کے اور فنکار ایک دوسرے کی عزت بھی کرتے ہیں۔

جنید خان نے کے مطابق بھارتی شوبز انڈسٹری کے لوگ اچھے ہیں، وہ نہ صرف پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں بلکہ وہ انہیں اتنی ہی عزت بھی دیتے ہیں، جتنے اپنے ملک کے فنکاروں کو دیتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستانی فنکار بھارت جاکر کام کرنا چاہتے ہیں، اسی طرح وہاں کے فنکار بھی یہاں آنا چاہتے ہیں لیکن بد قسمتی سے دونوں ممالک میں کچھ سیاسی معاملات کی وجہ سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔ جنید خان نے اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے پاکستانی فنکاروں نے اچھا کام کرنے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔

ان کے مطابق زیادہ تر پاکستانی فنکاروں نے بھارت کے ذریعے ہی پاکستان کا نام روشن کیا۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں نے بھارت میں کام کرکے یا وہاں کے اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرکے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کام کرکے پاکستان کا نام عالمی سطح پر مشہور کرنے والے فنکاروں کو بھارتی نہیں بلکہ پاکستانی ہی کہا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جون 2024
کارٹون : 1 جون 2024