پنجاب اسمبلی کے مزید 2 آزاد ارکان مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئرنائب صدر مریم نواز سے ملاقات کرتے ہوئے پی پی 180 قصور سے احسن رضا خان اور پی پی 128جھنگ سےکرنل (ر) غضنفر قریشی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر آزاد ارکان کا کہنا تھا کہ ہم نے حلقے کےعوام اور سپورٹرز کی مشاورت سے شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ کی حمایت ملک کو تباہی سے ترقی کی طرف واپس لائے گی، ہم انتشار ختم کر کے پاکستان کو استحکام کی طرف لے جاناچاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینےکی جامع حکمت عملی تیارکرلی ہے، (ن) لیگ ترقی، تعمیر اور عوام کی خوشحالی کی روایت کو نئے جذبے سے آگے بڑھائی گے۔

تبصرے (0) بند ہیں