جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پ) کی ’عبرتناک جیت‘ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 8 فروری کی رات پولنگ اسٹیشنز پر نہیں قوم کے مستقبل پر ڈاکا ڈالا گیا، سلیکٹڈ، امپورٹڈ سے ڈیفیکٹڈ وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری ہے اور (ن) لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی ’عبرت ناک جیت‘ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں عوام کے ووٹ کی قدر نہ ہو وہ ملک دنیا میں تماشا بن جاتے ہیں، 2024 کے انتخابات میں جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں، ووٹ چوری کرکے نوجوانوں کو مزید مایوس کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 65 فیصد آبادی کو ناامیدی کے اندھیروں سے نکالیں گے، سویلین بالادستی قائم کرنا ہوگی، عوام کے فیصلوں کا احترام کیا جائے۔

تبصرے (0) بند ہیں