کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے دوران آج راولپنڈی میں کھیلے جانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ سے قبل موسم کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

محمد عامر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر آگاہ کیا کہ اسلام آباد میں اس وقت بارش ہورہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ہے، میچ سے قبل اسلام آباد میں اس وقت بارش ہو رہی ہے‘۔

محمد عامر نے انگریزی نظم کا جملہ لکھا ’رین رین گو اَوے، کَم اَگین این ادر ڈے‘ (rain rain go away, come again another day)

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کھیل شروع ہونے تک بارش تھم جائے گی تاکہ کھیل انجوائے کرسکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں دو میچز کھیلے جائیں گے جن کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

آج دوپہر 2 بجے پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز اور شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا، دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

تاہم ڈان نیوز کے مطابق دن کے وقت بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات 100 فیصد ہیں جبکہ رات کو بارش کے 90 فیصد امکانات ہیں۔

گزشتہ روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش ہوئی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں