معروف ملٹی نیشنل کمپنی نوکیا نے مہنگائی کے دور میں اپنی جی سیریز کا بجٹ فون متعارف کرادیا۔

کمپنی نے نوکیا جی 42 کو 78-6 انچ اسکرین جب کہ 4 اور 6 جی بی ریم اور 128 اور 256 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

فون کو اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم اور فنگر پرنٹ سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

نوکیا جی 42 کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ باقی دونوں کیمرے ترتیب وار 2 میگا پکسل کے دیے گئے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کی بیٹری کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا ہے اور اس کی بیٹری تین دن تک چلائی جا سکتی ہے۔

کمپنی نے 4 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 34 ہزار روپے جب کہ 6 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 43 ہزار روپے رکھی ہے۔

فون کو ابتدائی طور پر چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے جلد ہی پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پیش کردیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں