وفاقی حکومت نے پیاز اور کیلوں کی برآمد پر 15 اپریل تک پابندی عائد کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت تجارت نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیاز اور کیلوں کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی رہے گی، اس سلسلے میں ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز پیاز اور کیلوں کی برآمد پر پابندی لگانے کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ 10 مارچ کو وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے پیاز اور کیلے کی برآمد پر عارضی پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

کوارنٹین ڈیپارٹمنٹ کے تمام مجاز افسران سے کہا گیا تھا کہ وہ پیاز اور کیلے کی (بیرون ملک) ترسیل کے لیے فائٹوسینٹری سرٹیفکیٹ جاری نہ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں