• KHI: Fajr 4:15am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:21am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:16am Sunrise 4:58am
  • KHI: Fajr 4:15am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:21am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:16am Sunrise 4:58am

پی ٹی آئی جی ایس پی پلس ختم کرانے کیلئے یورپی یونین سے رابطہ کر رہی ہے، وزیر اطلاعات

شائع March 13, 2024
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے یورپی یونین سے رابطہ کرکے کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کا ’جی ایس پی پلس‘ کا درجہ واپس لیں، جھوٹی مہم کےذریعے معیشت داؤ پر لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات کے دروازے صحافیوں کے لیے کھلے ہیں، صحافیوں کے حقوق کے لیے پُل کا کردار ادا کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوم برگ نے وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کا ذکر کیا، وزیراعظم مہنگائی، بے روزگاری کےخاتمےکے لیےکام کررہے ہیں، معیشت کی بہتری کے لیے وزیراعظم دن رات کوشاں ہیں، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب عالمی سطح پر تجربہ کار معیشت دان ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کچھ سیاستدان اپنی سیاست کی خاطر ریاست کا نقصان کر رہے ہیں، کسی کو معیشت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے مکروہ مہم شروع کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یورپی یونین کو ’جی ایس پی پلس‘ کا درجہ واپس لینے کے لیےکوشش کررہی ہے، جھوٹی مہم کےذریعے معیشت داؤ پر لگانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر گھناؤنی حرکت کی، پی ٹی آئی کے ترجمانوں کو جیل سے ملک کو نقصان پہنچانےکی ہدایت مل رہی ہیں۔

عطا اللہ تارڑ بت نے کہا کہ اڈیالہ جیل کےقریب تخریب کاری کی اطلاعات کے سبب ملاقاتوں پرپابندی عائدکی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں 3 کمرے، کچن اور واک کے لیے راہداری دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جون 2024
کارٹون : 31 مئی 2024