• KHI: Asr 5:12pm Maghrib 7:18pm
  • LHR: Asr 4:55pm Maghrib 7:03pm
  • ISB: Asr 5:04pm Maghrib 7:13pm
  • KHI: Asr 5:12pm Maghrib 7:18pm
  • LHR: Asr 4:55pm Maghrib 7:03pm
  • ISB: Asr 5:04pm Maghrib 7:13pm

کراچی: فلیٹ سے چینی باشندے کی لاش برآمد

شائع March 15, 2024
حکام نے کہا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑا تو اندر لاش تھی — فائل فوٹو
حکام نے کہا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑا تو اندر لاش تھی — فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گزری میں فلیٹ سے چینی باشندے کی لاش ملی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام نے کہا کہ لاش چند روز پرانی معلوم ہوتی ہے، جبکہ تعفن اٹھنے پر فلیٹ کے مکینوں نے لاش سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا۔

حکام نے کہا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑا تو اندر لاش تھی۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر طبعی موت معلوم ہوتی ہے تاہم لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا جس کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔

کارٹون

کارٹون : 1 جون 2024
کارٹون : 31 مئی 2024