کراچی بیروزگاری اور بیماری سے تنگ شخص نے کراچی میں نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں کود میں خودکشی کر لی۔

ریسکیو سروسز کے مطابق بیروزگاری اور بیماری سے تنگ 27سالہ شخص نے کراچی کے جناح ہسپتال سے رکشہ کرایہ پر لیا اور نیٹی جیٹی پل پر پہنچ کر وہاں سے سمندر میں کود کر خودکشی کر لی۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار حسن خان نے ڈان کو بتایا کہ شاہ زیب نامی شخص نے کیماڑی میں پل سے سمندر میں چھلانگ لگا دی، وہ گزشتہ 10 دنوں سے علاج کے لیے جناح ہسپتال میں داخل تھا اور پچھلے چند ماہ کے دوران سول ہسپتال میں اس کی آنتوں کی تین سرجری بھی ہوئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح شاہ زیب نے جناح ہسپتال سے رکشہ کرایہ پر لیا اور نیٹی جیٹی پل کے قریب اترنے کے بعد پآل پر سے سمندر میں کود گیا۔

عینی شاہدین نے یہ بھی اس بات کی تصدیق کی کہ شاہ زیب نے سمندر میں ان کی آنکھوں کے سامنے چھلانگ لگائی۔

ریسکیو اہلکار کے مطابق خودکشی کرنے والے کے بھائی نے بتایا کہ نے شاہ زیب گزشتہ دو ماہ سے بے روزگار تھا اور اس وجہ سے کافی پریشان تھا۔

مروجہ اصول کے مطابق پانی سے سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کو ڈھونڈنے کا کام پانچ گھنٹے کی تلاش کے بعد روک دیا گیا کیونکہ غروب آفتاب کے بعد تلاش کا کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔

شاہ زیب کو زندہ یا مردہ حالت میں نہیں نکالا جا سکا اس لیے ان کو ڈھونڈنے کا عمل پیر کو دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں