پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نتائج میں تبدیلی کے خلاف احتجاج کرنے پر درج مقدمے میں رہنما نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) محسن داوڑ کی ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے محسن داوڑ کی ضمانت اور ایف آئی آر کے خاتمے کی درخواست پر سماعت کی۔

بعد ازاں عدالت نے محسن داوڑ کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے محسن داوڑ کی ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ محسن داوڑ نے 10 فروری کو میران شاہ میں انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کیا تھا، احتجاج کے دوران فائرنگ سے محسن داوڑ سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس اور مظاہرین نے ایک دوسرے پر فائرنگ میں پہل کا الزام عائد کیا تھا، محسن داوڑ و دیگر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

عام انتخابات میں محسن داوڑ قومی اسمبلی کے حلقہ اے این 40 پر امیدوار تھے، جس کے نتائج احتجاج سے کچھ دیر بعد ہی جاری کردیے گئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں