بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ انہیں دکھ ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو کوئی بہن/بھائی نہیں دے سکتیں، اداکارہ نے کہا کہ وہ اب 46 سال کی ہوچکی ہیں، یہ عمر دوسرا بچہ پیدا کرنے کی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ رانی مکھرجی کی شادی 2014 میں بھارتی فلمساز آدتیہ چوپڑا سے ہوئی تھی جس کے ایک سال بعد ان کی پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، بھارتی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ان کی پہلی بیٹی کی قبل از وقت پیدائش ہوئی تھی۔

رانی مکھرجی اور ان کے شوہر اپنے بچوں اور نجی زندگی کے حوالے سے حساس دکھائی دیتے ہیں، جبکہ دونوں کا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ذاتی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق رانی مکھرجی نے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر آدتیہ چوپڑا اپنے پہلے بچے ادیرا کی پیدائش کے ایک سال بعد دوسرا بچہ چاہتے تھے لیکن جب وہ 7 سال بعد حاملہ ہوئی تو ان کا حمل ضائع ہوگیا۔

اداکارہ اس سے قبل بھی اپنے حمل ضائع ہونے کا ذکر کرچکی ہیں، رانی مجھر جی نے اپنا حمل ضائع ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اس بات کا انکشاف پہلے اس لیے نہیں کیا کیونکہ ان کے المیے کو فلم کی پروموشن کے لیے استعمال کیا جاتا۔

ایک نئے انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے اسقاط حمل کے بارے میں گفتگو کی جب انہوں نے کوڈ-19 کے دوران حمل کے پانچ ماہ بعد اپنا دوسرا بچہ کھو دیا تھا۔

رانی مجھرجی نے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر، آدتیہ چوپڑا، اپنی پہلی بیٹی ادیرا کی پیدائش کے ایک سال بعد اپنا دوسرا بچہ چاہتے تھے۔

اپنی زندگی کے اس مرحلے کو ’مشکل اور آزمائش‘ قرار دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے تقریباً 7 سال تک دوسرے بچے کے لیے کوشش کی، میری بیٹی اِس وقت 8 سال کی ہے اور جب وہ ڈیرھ سال کی تھی، میں نے دوسرے بچے کے لیے کوشش کی تھی اور بلآخر میں حاملہ ہو گئی لیکن میرا حمل ضائع ہوگیا، یہ میرے لیے بہت مشکل اور آزمائش کا وقت تھا۔‘

رانی مکھرجی نے زور دے کر کہا کہ وہ اب جوان نہیں ہیں اور اب جبکہ وہ 46 سال کی ہو چکی ہیں، وہ دوسرا بچہ پیدا نہیں کر سکتیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں 46 سال کی ہونے والی ہوں، یہ عمر دوسرا بچہ پیدا کرنے کی نہیں کی، یہ میرے لیے تکلیف دہ ہے کہ میں اپنی بیٹی کو بہن بھائی نہیں دے سکتی، مجھے واقعی تکلیف ہوتی ہے‘۔

تبصرے (0) بند ہیں