کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 خیابان محافظ میں روڈ کی تعمیر کے دوران گیس لائن کو نقصان پہنچا ہے اور گیس لیک ہونے کی وجہ سے علاقے میں گیس کی شدید بو پھیل گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈیفنس فیز 6 میں خیابان محافظ میں سڑک کی تعمیر کا کام چل رہا تھا کہ اس دوران بلڈورز نے گیس پائپس کو نقصان پہنچایا۔

گیس لائن پھٹنے سے خیابان محافظ اور اطراف کے علاقوں میں گیس کی شدید بو پھیل گئی اور علاقہ مکنیوں کی شکایت کے باوجود سوئی گیس کا عملہ دو گھنٹے بعد بھی نہیں پہنچا۔

بڑے پیمانے پر گیس لیک ہونے کے سبب ریسکیو اور پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گیس اسی طرح پھیلتی رہی تو کوئی حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں