چاکلیٹ سے بھرے ڈونٹس تو ہر کسی نے کھائے ہوں گے لیکن آج ہم تیکھے مصالحوں کے امتزاج اور آلو کے بنے فرائیڈ ڈونٹس کی ترکیب آپ کو بتائیں گے جس کو کھا کر آپ اسے دوبارہ ٹرائی کرنے کا دل چاہے گا۔

اجزاء:

آلو چھلکا اور ابلا ہوا آدھا کلو

بریڈ کرمبس 1 کپ

کارن فلور 3کھانے کے چمچ

زیرہ 1 اور ½ چائے کا چمچ

چکن پاؤڈر 1 چمچ

لال مرچ پاؤڈر آدھا چمچ یا حسب ذائقہ

لہسن پاؤڈر آدھا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

نمک 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

انڈا 1

پیاز 1 درمیانی کٹی ہوئی

میدہ 3 چمچ

پیپریکا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

نمک ¼ چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

پانی 3 چمچ یا حسب ضرورت

انڈے 2

تلنے کے لیے تیل

ترکیب

ایک پیالے میں آلو ڈال کر اچھی طرح میش کر لیں۔

اس میں بریڈ کرمب، کارن فلور، زیرہ، چکن پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، لہسن پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، نمک، انڈا، پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، ڈھک کر 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

ہاتھوں کو تیل سے چکنائیں، اب اوپر جو مکسچر بنایا تھا اس کی چھوٹی گیند بنا کر ڈونٹس کی شکل دے دیں۔

ایک پیالے میں میدہ، پیپریکا پاؤڈر، نمک شامل کریں، آہستہ آہستہ پانی ڈالیں اور اچھی طرح پھینٹ کر پیسٹ بنائیں۔

اب دوسرے پیالے میں انڈے شامل کریں اور اچھی طرح پھینٹ لیں۔

اب آلو کے بنے ڈونٹس کو تیار شدہ بیٹر میں ڈپ کریں اور بریڈ کرمبس کے ساتھ کوٹ کریں۔

فرائنگ پین میں کوکنگ آئل گرم کریں اور ڈونٹس کو درمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔

مزیدار آلو کے بنے فرائیڈ ڈونٹس تیار ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں