عید کے موقع پر بھی کراچی میں ڈکیتی وارداتوں کے واقعات رپورٹ ہوئے، گلشن اقبال چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب ایک شخص گلشن اقبال میں اے ٹی ایم سے باہر نکل رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسے گھیر لیا، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے گولی چلادی اور اور وہ شخص موقع پر بھی دم توڑ گیا، بعدازاں مقتول کی شناخت تراب زیدی کے نام سے ہوئی۔

بعدازاں تراب زیدی نامی شہری کے قتل کا مقدمہ مقتول کے خالو کی مدعیت میں اقدام قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت گلشن اقبال تھانہ میں درج کردیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق 4 نامعلوم ملزمان نے مقتول اور دوست فیصل پرویز کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی، ملزمان متوفی کے دوست سے بھی موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔

واقعہ میڈیا پر رپورٹ ہونے کے بعد وزیرداخلہ سندھ نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ایس ایچ او گلشن اقبال کو فوری طور پر معطل کرنے کاحکم جاری کردیا۔

ضیالنجار نے ایس ایس پی ایسٹ کو واقعے کی انکوائری کرنے اور ملوث ملزمان کوجلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا۔

دوسری جانب ناظم آباد، ماڑی پور اور کورنگی ایک نمبرمیں دوران ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں